ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنے فون سے کرسکتے ہیں اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ 

اپنے فون سے کرسکتے ہیں اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ 

Sat, 16 Jan 2021 21:05:03    S.O. News Service

نئی دہلی،16/جنوری (آئی این ایس انڈیا) اگر آپ اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس کے لئے آپ کو آدھار سینٹر نہیں جانا پڑے گا، تو یہ آسان ہے۔ آپ آسانی سے اپنے آدھار تبدیلی کرسکتے ہیں، وہ بھی آن لائن۔ آپ اپنا پتہ، موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی تبدیل کرسکتے ہیں۔

یو آئی ڈی اے آئی نے ایک سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے گھر سے اپنے آدھار میں کئی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ تاہم ابھی بھی کچھ تبدیلیاں اور سہولیات ہیں، جن کے لیے آپ کو آدھار کارڈ سنٹر جانا ہو گا۔ آپ اپنا نام، صنف، پتہ، تاریخ پیدائش اور زبان آن کولائن اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ خاندانی / والدین کی تفصیلات یا بائیو میٹرک اپڈیٹس جیسے کام کے لیے آپ کو آدھار سروس سینٹر یا اپ ڈیٹ سینٹر جانا ہوگا۔

واضح رہے کہ آن لائن آدھار اپ ڈیٹ کی درخواست کے لئے رجسٹرڈ موبائل نمبر لازمی ہے، کیونکہ تصدیق کے لئے رجسٹرڈ نمبر پر ایک او ٹی پی موصول ہوگا۔یو آئی ڈی اے آئی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔ آپ کو براہ راست لنک یہاں ملے گا۔ اس کے بعد ہوم پیج پر آگے بڑھنے کے لئے آدھار پر کلک کریں۔ پھر آدھار نمبر اور کیپچا بھریں۔ اب آپ کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی ملے گا۔ اس کو درج کریں، اس کے بعد آپ ضروری تبدیلیاں کرسکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کے پاس کوئی ثبوت موجود ہو آپ آدھار سروس سینٹر سے آدھار سے متعلق ہر طرح کی مدد لے سکتے ہیں۔ آپ یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے آن لائن اپوائنٹمنٹ بکنگ لے سکتے ہیں۔ آدھار سروس سینٹر پاسپورٹ سروس سینٹر کے سامنے ہے۔ اس میں ایک ٹوکن سسٹم کام کرتا ہے۔ گھر بیٹھے اپنے پورے کنبے کے لئے ایک ہی موبائل نمبر سے آدھار پی وی سی کارڈ آن لائن آرڈر کیا جاسکتا ہے۔


Share: